پاکستان تازہ ترین

پاکستان کے اہم وزرا اور اراکین اسمبلی کی سکیورٹی واپس لے لی گئی

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، انیس قائم خانی کی سکیورٹی واپس لی گئی ہے۔

 

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی کی بھی سکیورٹی واپس لے لی گئی۔

 

ایم کیو ایم کے وزرا، اراکین اسمبلی اور لیڈروں نے سکیورٹی ہٹائے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔

 

ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ انہیں سکیورٹی واپس بلانےکی وجہ نہیں بتائی گئی، ممکن ہے سانحہ گل پلازہ پر تنقید وجہ بنی ہو۔ متحدہ رہنما نے کہا کہ وہ سانحہ گل پلازہ پر سوالات اٹھاتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے