تازہ ترین دنیا

عرب امارات میں نیا ڈرائیونگ قانون، کون سے غیر ملکی ڈرائیونگ کرسکیں گے ؟

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) متحدہ عرب امارات کی ٹریفک پولیس نے فیڈریشن کے قانون 2024 کی شق 14 پر عمل درآمد کا اعلان کر دیا، جو 29 مارچ سے نافذ ہوگا۔

 

اس قانون کے تحت تین مخصوص زمروں کے افراد کو امارات میں ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے بغیر گاڑی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

 

1️⃣ ایسے غیر ملکی ڈرائیورز جن کا لائسنس پہلے ہی امارات میں رجسٹرڈ ہے، انہیں دوبارہ رجسٹریشن کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

2️⃣ وہ افراد جن کے پاس عالمی سطح پر تسلیم شدہ ڈرائیونگ لائسنس ہے، اگر ان کے لائسنس پر امارات میں گاڑی چلانے کی اجازت (NOC) موجود ہے، تو وہ بغیر کسی اضافی لائسنس کے ڈرائیونگ کر سکیں گے۔

3️⃣ ٹرانزٹ یا مختصر قیام کے دوران بھی بین الاقوامی لائسنس ہولڈرز اپنی گاڑی چلا سکیں گے، انہیں اماراتی ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کے لیے کم از کم عمر 17 سال ہونا اور میڈیکل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا بھی ضروری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے