(اُردو ایکسپریس) اسرائیلی فوج نے آسکر ایوارڈ جیتنے والی دستاویزی فلم "نو ادر لینڈ” کے شریک ہدایت کار، فلسطینی فلم ساز حمدان بلال پر حملہ کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔
ان کے ساتھی ہدایت کار یوول ابراہم کے مطابق، مغربی کنارے کے گاؤں سوسیا میں اسرائیلی آبادکاروں کے ایک گروہ نے بلال پر حملہ کیا، انہیں شدید زخمی کر دیا، اور جب ایمبولینس پہنچی تو اسرائیلی فوج نے اس پر بھی حملہ کر کے بلال کو زبردستی ساتھ لے گئی۔ گرفتاری کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں۔
یہ فلم مسفر یاٹا میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی پر مبنی ہے، جہاں اسرائیلی فوج فائرنگ زون بنانے کے لیے گھروں کو مسمار کر رہی ہے۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی سمجھی جاتی ہے، مگر اس کے باوجود اسرائیل 1967 سے اس علاقے پر قبضہ جمائے ہوئے ہے۔