پاکستان تازہ ترین

کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی سرگرمیوں پر مکمل پابندی!

Share:
Spread the love

(اردو ایکسپریس) راولپنڈی ۔ پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری و نجی کالجز میں بھارتی گانوں پر ڈانس اور غیر اخلاقی و فحش سرگرمیوں پر سخت پابندی عائد کر دی۔ صوبے بھر کے ڈائریکٹر کالجز اور پرنسپلز کو جاری سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اسپورٹس گالا اور فن فیئرز میں نامناسب ڈانس، بھارتی گانے، فحش لباس اور نازیبا جملے قطعی ممنوع ہوں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کالجز کی اصل ذمہ داری طلبہ کی تعلیم و تربیت ہے، اور کسی بھی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے