بزنس

3 ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ سستی کر دی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔

 

بجلی جنوری تا مارچ 2026ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے۔بجلی سستی کرنے کا اطلاق جون سے اگست 2026ء کے 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا۔

اس فیصلے سے بجلی صارفین کو 67 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے