پاکستان تازہ ترین

شب برات آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

Share:
Spread the love

(اُردو ایکسپریس) امت مسلمہ آج شب برات مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کی مساجد میں خصوصی شب بیداری کا اہتمام کیا گیا ہے۔ مساجد میں آج رات بھر نوافل ادا کیے جائیں گے، شہری رات بھر نوافل کے ساتھ خدائے بزرگ و برترکی بارگاہ میں اپنی، فیملیز اور احباب کی سلامتی، ملکی ترقی اور خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگیں گے۔ اس کے علاوہ ذکر الٰہی کی خصوصی محافل، حسن قرات، حمد و نعت اور درود و سلام کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ شب برأت میں شب کا مطلب رات ہے اور برأت کا مطلب رہائی یا آزادی ، شب برات جہنم کی آگ سے چھٹکارے ،گناہ بخشوانے کی رات ہے ، مسلمان اللہ تعالی کے حضورسجدہ ریز ہو کر اپنے گناہوں کی بخشش مانگتے ہیں، ملک بھر میں مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے، مسجد داتا دربار، بادشاہی مسجد اور دیگر مساجد کو رنگ برنگی روشنیوں سے سجایا گیا ہے اور عبادت کیلیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے