چیزئیس نے لاہور میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے پیزا ڈائنر کا افتتاح کردیا
لاہور:(اُردو ایکسپریس) پاکستان میں فاسٹ فوڈکے معروف برانڈ’چیزئیس‘نے لاہور کے گلبرگ تھری میں پاکستان کے سب سے بڑے پیزا ڈائنر کا شاندار افتتاح کر کے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔یہ ریسٹورنٹ 43,560 مربع فٹ پرمحیط ہے جس میں سات سو سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔انتہائی دوستانہ اور فیملی ماحول کے ساتھ یہاں پر تقریبات اور اجتماعات کے بہتر مواقع دستیاب ہونگے۔ گلبرگ کے بارونق علاقہ میں قائم کیا گیا یہ ریسٹورنٹ پیزا کھانے کے شوقین افراد کو بہترین ماحول کے ساتھ ساتھ شاندار ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
اس جدید ترین آؤٹ لیٹ کا شمار اب تک قائم کیے گئے سب سے بڑے آؤٹ لیٹس میں ہوتاہے جو ملک میں فاسٹ فوڈ کی مارکیٹ میں ایک رہنماء کے طورپر چیزئیس کی پوزیشن کو مزید مستحکم بناتاہے۔ یہ فلیگ شپ ڈائنر پاکستان میں چیزئیس کی مسلسل سرمایہ کاری کا ثبوت ہے جو کہ مقامی کمیونٹیز تک عالمی معیار کے کھانے کے تجربات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان میں سب سے بڑے پیزا ڈائنر کے آغاز کے ساتھ،چیزئیس بطور برانڈ نہ صرف ترقی کی منازل طے کررہا ہے بلکہ پاکستان میں فوڈ انڈسٹری کو فروغ اورروزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کرکے ملکی معیشت کو سہارابھی دے رہاہے۔
چیزئیس کے ہیڈآف مارکیٹنگ زوہیب حسن نے اس موقع پر کہا کہ،”ہم پاکستان کے دل لاہور کے لیے ایک منفرد تجربہ متعارف کراتے ہوئے بہت خوش ہیں۔پاکستان کے سب سے بڑے پیزا ڈائنر کا اس جگہ پر کھلنا ایک اہم سنگ میل ہے۔یہ اقدام بہترین پکوانوں تک لوگوں کی رسائی کو بڑھانے جبکہ اپنے صارفین کو معیار،جدت اور ناقابل فراموش ذائقوں کا بہترین امتزاج پیش کرنے کے عزم کی علامت ہے۔“
چیزئیس مقامی لوگوں کے ساتھ اپنا تعلق مضبوط بنانے پر توجہ دے رہاہے یہی وجہ ہے کہ چیزئیس ثقافت اور لذیز کھانوں کے شوقین افراد کی بہترین چوائس کی علامت بن چکاہے،پرجوش ماحول اور جدید طریقہ کار کے ساتھ چیزئیس کامقصد اپنے صارفین کو کھانے پینے کا منفرد تجربہ فراہم کرنا ہے۔