غزہ : ننھی بچی کو سالگرہ سے پہلے شہادت مل گئی
(اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک):غزہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے غاصبانہ قبضے اور بمباری سے شہید ہونے والوں میں بچوں اور خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل ہے، انہی بچوں میں ایک 2 سالہ سبرینا بھی شامل ہیں جو سالگرہ سے قبل ہی شہید کر دی گئی ۔
2 سالہ فلسطینی بچی کی والدہ نے اپنی بیٹی کی یادگار تصاویر جذباتی پیغام کے ساتھ شیئر کردی ہیں جس کی بیٹی اپنی سالگرہ منانے سے پہلے ہی شہید ہوگئی تھی۔ آج ننھی بچی کی سالگرہ کے روز فلسطینی اس ننھی بچی کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد کر رہے ہیں، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔
سبرینا کی ماں اور فلسطینی صحافی حنا ہریرہ نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کی تصاویر کے ساتھ اس کی یادیں شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ”آج سبرینا کی دوسری سالگرہ ہے، مجھے تمہاری بہت یاد آ رہی ہے, جیسے دنیا کی ہر ماں اپنی بیٹی کی سالگرہ منانے کے لیے ترستی ہے، میں تمہاری ہنسی سننا چاہتی ہوں اور یہ کہ تم کس طرح میرا نام "حنین” پکارتی تھیں! مجھے یقین ہے کہ تم جنت میں ایک شاندار مقام پر ہو، لیکن واللّٰہ، یہ بہت مشکل ہے”.