حبا بخاری نے حاملہ ہونے کے بارے میں کھل کر بتا دیا
لاہور: اُردو ایکسپریس ویب ڈیسک) معروف اداکارہ حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن کیا جہاں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق کی اور یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنی حاملہ ہونے کی خبر سامنے آنے تک مداحوں کے ساتھ شیئر کیوں نہیں کی۔
حاملہ ہونے کی خبر چھپانے کے بارے میں بات کرتے ہوئے حبا نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ کے پیار اور حمایت کی قدر کرتی ہوں۔ میرے مداح میرے لیے بہت قیمتی ہیں۔ جی ہاں، میں اور آریز جلد ہی والدین بننے والے ہیں-مجھے لگتا ہے کہ حمل زندگی کا حصہ ہے، وہ دن چلے گئے جب لوگ حمل کے دوران گھر پر رہتے تھے۔
حبا بخآری کا کہنا تھا کہ آپ کو اپنے حمل کے دنوں میں کام کرنا چاہیے، اگر آپ اسے آسانی سے سنبھال سکتے ہیں۔ ہم نے یہ خبر ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو بتانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن یہ پہلے ہی سامنے آ چکی تھ۔
انہوں نے کہا ہم نے اس خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے حوالے سے بہت کچھ سوچا تھا لیکن یہ خبر سامنے آ چکی ہے اور آپ لوگ اس کے بارے میں جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ مشہور ٹی وی ہوسٹ نادیہ خان نے اپنے شو میں حبا کے مبینہ حاملہ ہونے کا اعلان کیا تھا اور بعد ازاں عوامی ردعمل سامنے آنے کے بعد انہوں نے یہ کہہ کر اپنا دفاع کیا کہ آریز نے خود ان کے ساتھ یہ خبر شیئر کی اور انہیں اس خبر کو چھپانے کے لیے نہیں کہا تھا۔
حبا بخاری اور آریز احمد نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل کے حالیہ وی لاگ میں کہا تھا کہ لوگوں صرف چند لائیکس اور ویوز کی خاطر شوبز شخصیات کی جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ حبا بخاری نے خبروں کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی افواہوں کے عوامی ردعمل سے خوفزدہ ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ حبا بخاری نے سال 2022 میں ساتھی اداکار آریز احمد سے شادی کی تھی اور دونوں ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں