پاکستان
پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے جل تھل ایک، اسلام آباد میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے
تازہ ترین 27 ستمبر 2024
(اردو ایکسپریس) پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش نے جل تھل ایک کردیا جبکہ بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت میں درجنوں فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔راولپنڈی، اسلام آباد، جہلم، گجرات اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش چکلالہ کے مقام پر 124 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ بوکرہ میں 114 ملی میٹربارش ہوئی۔ادھر آزاد کشمیر کے علاقے ضلع باغ، بھمبر، سماہنی اور گرد و نواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ نکیال آزاد کشمیر شہر اور گردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، مالا کنڈ اور آس پاس کے علاقوں میں بارش سے خنکی کا احساس بڑھ گیا ہے