پاکستان

کیس میں پی ٹی آئی دعویدار ہی نہیں تھی، بغیر مانگے کیسے ریلیف دیا جاسکتا ہے: عطا تارڑ

تازہ ترین 25 ستمبر 2024

(اردو ایکسپریس) مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دعویدار ہی نہیں تھی تو کسی پارٹی کو بغیر مانگے ریلیف کیسے دیا جاسکتا ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل جوائن کر کے غلطی کی، حلف نامے دینے والے پارٹی تبدیل نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ کوئی فریق نہ ہو، ریلیف نہ مانگا ہو اسے ریلیف کیسے دیا جا سکتا ہے۔ قومی اور پنجاب اسمبلی کے اسپیکرز نے الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے ہیں، آئینی اور قانونی سوالات کا جواب آنا ضروری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button