پاکستان
عدالتی حکم کے باوجود زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا
تازہ ترین 25 ستمبر 2024
![](https://urduexpress.pk/wp-content/uploads/2024/09/1394225_965322_zar_updates.jpg)
(اُردو ایکسپریس) پاکستان تحریکِ انصاف کی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود نام سفری پابندی کی فہرست سے نہیں نکالا گیا، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔زرتاج گل کی توہین عدالت اور اضافی دستاویزات جمع کرانے کی درخواست پر سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ہائیکورٹ نے زرتاج گل کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا حکم دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اس حوالے سے احکامات جاری کیے تھے۔