حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کیخلاف مقدمہ درج، متعدد کارکنان بھی نامزد
تازہ ترین 25 ستمبر 2024
(اُردو ایکسپریس) لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شریک تحریک انصاف کے رہنماؤں حماد اظہر، شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں پی ٹی آئی کے 30 سے 40 نامعلوم کارکن بھی ملزم نامزد ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق حماد اظہر کی جلسے میں موجودگی کی اطلاع پر پولیس گرفتاری کیلئے گئی،حماد اظہر کو اسٹیج سے نیچے لانے کے دوران شیخ امتیاز اور عالیہ حمزہ نے مزاحمت کی۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس کی وردی پھاڑ دی، ملزمان مزاحمت کرتے ہوئے حماد اظہر کو چھڑوا کر لے گئے۔لاہور میں علی امین گنڈاپور کیخلاف مقدمہ درج، دہشتگردی سمیت 13 دفعات شاملخیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف بھی لاہور اور کرک میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق سیالکوٹ انٹرچینج پر علی امین اسلحہ سے لیس ایک جتھے کی قیادت کررہےتھے، ان کے کہنے پر ٹال پلازہ پرکھڑی گاڑیوں کو آگ لگانے کی کوشش کی گئی اور مسلح جھتے نے اے کے 47 کے ذریعے پولیس مزاحمت بھی کی۔