پاکستان

2 بچوں کے اغوا اورزیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر گرفتار

تازہ ترین 24 ستمبر 2024

(اردو ایکسپریس) اسلام آباد آباد میں دوبچوں کے اغوا اور زیادتی کے کیس میں سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم سب انسپکٹر کے خلاف سوشل میڈیا پربچوں کو حبس بے جا میں رکھنے اورزیادتی کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا۔اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button