لاہور:( اُردو ایکسپریس)پنجاب پولیس نے جعلی نمبرپلیٹ لگانے والے ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کو گرفتار کرلیا۔
ڈیفنس لاہور ایس ایچ او کے مطابق معروف ٹک ٹاکر ندیم مبارک عرف ندیم نانی والا نے اپنی گاڑی پر آئی کے 804 کی جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔ ڈیفنس کے مین بلیوارڈ کے قریب ناکے پر چیکنگ کی گئی تو نمبرپلیٹ جعلی نکلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس نے گاڑی 804 قبضے میں لے کر پولیس کی مدعیت میں ملزم ندیم نانی والا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے سوشل میڈیا پر آئی کے 804 نمبر پلیٹ والی وڈیو وائرل ہوئی تھی ، پی ٹی آئی رہنما طیبہ راجہ کا کہنا ہے کہ ٹویٹر پر لگائی میری تصویر اور ٹک ٹاک کی اِس ویڈیو کی وجہ سے ندیم نانی والا کو پولیس پکڑ کر لے گئی۔ پرچہ اس درج کیا ہے کہ نمبر پلیٹ جعلی ہے۔ جبکہ ندیم مبارک کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے پیسے دے کر یہ نمبر لیا ہے ۔