پاکستان

شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے، وزیرِاعلیٰ نے استقبال کیا

تازہ ترین 24 ستمبر 2024

(اردو ایکسپریس) پاکستانی کراٹے پلیئر شاہ زیب رند ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتنے کے بعد کوئٹہ پہنچ گئے۔کوئٹہ پہنچنے پر وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی اور دیگر حکام نے شاہ زیب رند کا استقبال کیا، انہوں نے سنگاپور میں ورلڈ کراٹے کمبیٹ لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ جیتی ہے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ نے شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں۔میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شاہ زیب رند جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے، بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے شاہ زیب رند ترقی کی روشن مثال ہیں۔اس سے قبل ورلڈ ٹائٹل جیتنے کے بعد سنگاپور سے وطن واپس پہنچنے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر بھی شاہ زیب رند کا شاندار استقبال کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button