پاکستان

کلفٹن نظارت میں آگ لگنے سے 30 سے زائد گاڑیاں جل گئیں

تازہ ترین 23 ستمبر 2024

(اُردو ایکسپریس) کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 1 میں نظارت میں کھڑی گاڑیوں میں لگی آگ بجھا دی گئی۔اس حوالے سے فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے 30 سے زائد گاڑیاں جل گئیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ سے متاثر ہونے والی استعمال شدہ گاڑیاں سندھ حکومت کے مختلف محکموں کی ہیں۔نظارت پر 100 سے زائد سرکاری گاڑیاں کھڑی ہیں، سیکیورٹی کے لیے عملہ موجود نہیں ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نظارت میں کھڑی متعدد گاڑیوں کا سامان بھی غائب ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button