پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے قومی دن پر مبارکباد

تازہ ترین 23 ستمبر 2024

(اُردو ایکسپریس) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے عوام مذہبی اور برادرانہ رشتوں سے جڑے ہوئے ہیں۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی عوام و حکمرانوں کو مبارک باد دی ہے۔انہوں نے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان، شاہی خاندان اور سعودی عوام کو خیر سگالی کا پیغام دیا ہے۔اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات دوستی، بھائی چارے کی اعلیٰ مثال ہیں، پاک سعودیہ دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اتری ہے۔محسن نقوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین گہرے اور دیرینہ تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button