پاکستان
عظمیٰ بخاری ویڈیو کیس: عدالت ڈی جی ایف آئی اے کی عدم پیشی پر برہم، ٹریول ہسٹری طلب کرلی
(اردو ایکسپریس) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے کی عدم پیشی پر انہیں ٹریول ہسٹری سمیت طلب کرلیا۔لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عظمیٰ بخاری کی نازیبا فیک ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سرکاری وکیل اور عظمیٰ بخاری کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے استفسار کیا کہ ڈی جی ایف آئی اے کہاں ہیں؟ اس پر سرکاری وکیل نے آگاہ کیا کہ وہ سرکاری سطح پر میٹنگ کے لیے چین گئے ہیں۔