سوشل میڈیاکھیل

رونالڈو کی قرآن پاک کی تلاوت کرتے ویڈیو وائرل ، حقیقت کیا ہے ؟

لاہور:( اُردو ایکسپریس ، ویب ڈیسک) فٹبال کی دنیا کے تاج بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو کی قرآن پاک کی تلاوت کرتےویڈیو
وائرل ہو رہی ہے ،اس ویڈیو کو اب تک ڈیڑھ ملین سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

وائرل ویڈیو کی حقیقت کیا ہے ؟

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر رونالڈو سے منسوب ایک ویڈیو انسٹاگرام سمیت سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے جس میں کھلاڑی سے متعلق دعویٰ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ قرآن کی تلاوت کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کو فیس بک، انسٹاگرام، ایکس اور دیگر سوشل پلیٹ فارمز پر صارفین کی بڑی تعداد شئیر کر رہی ہے اور کیپشن میں لکھ رہی ہے کہ کرسٹیانو رونالڈو مسجد میں بیٹھ کر قرآن کی تلاوت کر رہے ہیں۔

مختلف پوسٹس کے کیپشن میں درج الفاظ یہ ہیں کہ ’قرآن مجید کی تلاوت کرنے والا شخص کوئی اور نہیں بلکہ کرسٹیانو رونالڈو ہے۔‘

لیکن ویڈیو غور سے دیکھنے کے بعد اس کی حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ ویڈیو میں دکھائی دینے والا شخص رونالڈو نہیں بلکہ اس کا ہمشکل ہے جس کا نام ’بیور عبداللہ‘ بتایا گیا ہے۔ عبداللہ کی جانب سے اپنی قرآن مجید پڑھنے کی ویڈیو سب سے پہلے ٹِک ٹاک پر شیئر کی گئی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔

ہہ بھی پڑھیں: کرسٹیانو رونالڈو کے کیریئر کے 900 گول مکمل

عبداللہ نامی صارف کی رونالڈو سے بہت زیادہ مماثلت کی وجہ سے انہیں اتنی پزیرائی ملی کہ ان کے ٹِک ٹاک اکاؤنٹ پر 1.7 ملین سے زائد فالوورز ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو کی طرح دکھنے والے بیور عبداللہ کی جانب سے فیس بُک پر شیئر کی گئی معلومات کے مطابق وہ عراق چھوڑ کر 2019 میں برطانیہ گئے اور وہاں ملازمت میں لگ گئے۔ بتاتے چلیں کہ ان کی وائرل ویڈیو بھی 3 سال پرانی ہے جو دوبارہ سوشل میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔
واضح رہے کرسٹیانو رونالڈو نے حال ہی میں یوٹیوب چینل بنایا ہے جس پر 50 ملینز سے زائد سبسکرایبرز ہو چکے ہیں ، وہ اس وقت النصر سعودی عرب کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button