بہترین کیمرے کا حامل انفینکس زیرو40پاکستان میں فروخت کے لئے پیش
لاہور:( اُردو ایکسپریس,22ستمبر2024): پاکستان کے معروف اسمارٹ فون برانڈانفینکس نے اپنی پروڈکٹ رینج میں تازہ ترین اضافہ انفینکس زیرو40متعارف کروادیاہے۔اس موبائل فون کو نوجوان تخلیق کاروں اور سفر کے شوقین افراد کے لئے خاص طور پر بنایا گیا ہے۔یہ موبائل فون پاکستان بھر میں آف لائن آؤٹ لیٹس کے علاوہX-park.pkپر آن لائن آرڈر کرنے کے لیے دستیاب ہے۔انفینکس زیرو40پروفیشنل ویڈیو اسٹیبلائزیشن،2Kکوالٹی فرنٹ کیمرہ اوربہترین کوالٹی بیک کیمرہ کے ساتھ آتاہے۔2Kولاگنگ کیمرہ شا نداراورہائی ریزولوشن ویڈیوز بنانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
انفینکس زیرو40 کا108MPکا مین کیمرہ ایک پاور ہاؤس ہے،جوکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن (OIS) اور الیکٹرانک امیج اسٹیبلائزیشن (EIS) کے ساتھ آتا ہے۔OISہارڈ ویئر پر مبنی اسٹیبلائزیشن اس کو اس قابل بناتا ہے کہ یہ کسی بھی طرح کے حالات میں بہترین ویڈیوز بناسکے۔جبکہ اس میں موجود EISسسٹم الٹرا سٹیڈی اور الٹرا سٹیڈی پرو موڈز میں ویڈیوز کو اسٹیبل کرنے کے لیے جدید الگورتھم استعمال کرتاہے۔اس کے علاوہ اس موبائل میں 50MP کا الٹراوائیڈ بیک کیمرہ اور بہترین سیلفیزاور ولاگزبنانے کے لیے 50MP کا فرنٹ کیمرہ بھی شامل ہے۔
انفینکس کے سی ای او، سائمن فینگ نے زیرو40کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ” انفینکس زیرو40موبائل فونز میں ہونے والی جدید کیمرہ ٹیکنالوجی میں اہم پیشرفت کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہ صارفین کوجدیدکیمرہ اور شاندار تصویری کوالٹی فراہم کرنے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہے۔ہمارے موبائل فونز روزمرہ استعمال میں بہترین کارکردگی کو یقینی بناتے ہیں "۔
مجموعی طور پر، انفینکس زیرو 40ایک اسمارٹ فون سے زیادہ ہے۔ یہ ایک ورسٹائل ٹول ہے جو بغیر کسی رکاوٹ کے آپ کی روزمرہ کی زندگی کا حصہ بن جاتاہے۔ چاہے آپ دلکش مناظر کی تصاویر بنارہے ہوں،ولاگز بنارہے ہوں یا فیملی اور دوستوں کے سا تھ وقت گزاررہے ہوں،انفینکس زیرو40ہر طرح کے حالات میں غیر معمولی کارکردگی پیش کرتا ہے۔لہذا اگر آپ فوٹوگرافی کے شوقین ہیں،تخلیق کار ہیں یا بزنس مین ہیں،انفینکس زیرو40آپ کے تجربے کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔