پاکستان

کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

تازہ ترین 21 ستمبر 2024

(اُردو ایکسپریس) کراچی کے صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اکاون پیسے اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر ی اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرادی۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست اگست کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست کی منظوری سے صارفین پر 100 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔کے الیکٹرک کی جولائی کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا نیپرا سے فیصلہ آنا باقی ہے، کےالیکٹرک نے جولائی کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بھی 3 روپے 9 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگ رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button