پاکستان

مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے: خواجہ آصف

تازہ ترین 21 ستمبر 2024

(اُردو ایکسپریس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نیت پر شک نہ کریں، ہم ان کو قائل کرنے کی کوشش جاری رکھیں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو اپنی سیاسی پوزیشن کا دفاع کرنا ہے، سیاست کا حسن ہے کہ امید کا دامن نہیں چھوڑاجاتا۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کا الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط آئین اور قانون کے مطابق ہے، اگر اُس میں قانون کی غلط تشریح کی گئی ہے تو وقت اُس کا فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قانون کی تشریح کرنا ہمارا حق ہے۔یاد رہے کہ جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ مجوزہ آئینی ترامیم کا جو مسودہ انہیں ملا اس میں بدنیتی نظر آئی، وہ مخالفین کی گردن زنی کیلئے عدالتی ڈھانچہ تشکیل دینا چاہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اصل بات یہ ہے کہ اس موقع پر ایسا کرتب دکھانے کے پیچھے نیت کیا تھی ؟ مولانا نے مزید کہا کہ اگر یہ لوگوں کی توڑ جوڑ اور سوداگری سے غلط کام کرنے پر بضد رہے تو جے یو آئی ان کے راستے میں رکاوٹ بنے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button