پاکستان

لاہور جلسہ، علی امین گنڈاپور کی پارٹی قیادت و انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی

تازہ ترین 21 ستمبر 2024

(اُردو ایکسپریس) پی ٹی آئی کے آج لاہور میں ہونے والے جلسے کے لیے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے پارٹی قیادت اور انتظامیہ کو غیر ضروری گفتگو نہ کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کی یقین دہانی کے بعد راستوں کی رکاوٹوں کو دور کیے جانے کا امکان ہے۔علی امین گنڈاپور نے جلسے میں پارلیمانی انداز اور شائستگی سے پیغام ورکرز تک پہنچانے کاوعدہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی نے تقریر سے متعلق سینئر قیادت سے بھی مشاورت کی۔علی امین گنڈاپور کے وعدے کے بعد وفاقی اور صوبائی ادارے راستے میں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے، انہوں نے خیبر پختون خوا سے ورکرز ساتھ نہ لانے کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button