پاکستان

تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور جلسے کیلئے لاٹھیاں اٹھا لیں

تازہ ترین 21 ستمبر 2024

(اردو ایکسپریس)

تحریک انصاف کے لاہور جلسے کے لیے کارکنوں نے لاٹھیاں اٹھا لیں۔

مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ کارکنوں نے لاٹھیاں ذاتی حفاظت اور راستہ صاف کرنے کے لیے اٹھا رکھی ہیں۔

دوسری جانب صوابی میں وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کے خطاب کے لیے پنڈال تیار کرلیا گیا ہے جس میں ایک ہزار کرسیاں لگادی گئی ہیں اور کارکنوں کی آمد جاری ہے۔

لاہور کی کاہنہ مویشی منڈی میں آج ہونے والے تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جہاں پنڈال میں کرسیاں لگانے کا کام جاری ہے۔ پنڈال میں لائٹیں، ڈی جے، ساؤنڈ سسٹم اور جنریٹر بھی پہنچا دیے گئے ہیں تاہم اسٹیج کیلئے لایا جانے والا کنٹینر رنگ روڈ کے انڈر پاس میں سےنہ گزرنے کے باعث تاحال پنڈال میں نہیں پہنچ سکا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button