پاکستان

لاہور میں پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مستردکردی گئی

تازہ ترین 20 ستمبر 2024

پاکستان (اُردو ایکسپریس) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جلسہ رکوانےکی درخواست ناقابل سماعت قرار دےکر مستردکر دی۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کے لاہور میں جلسے کی اجازت سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت تین رکنی فل بینچ نے کی۔ پی ٹی آئی کاجلسہ رکوانےکی درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور نے دائرکی تھی۔دوران سماعت جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ آپ متاثرہ فریق نہیں ہیں جبکہ جسٹس طارق ندیم نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا چیف سیکرٹری صاحب یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں، آج جو لوگ منصب پر ہیں وہ ماضی میں اپوزیشن میں تھے، ماضی میں جو اپوزیشن میں تھے وہ بھی تحفظات کا اظہار کرتے رہے، آپ تب بھی سروس میں تھے اور آج بھی سروس میں ہیں، ہمیں چاہیے ہم اس ملک کے لیےکچھ اچھاکرکے جائیں، آپ پنجاب میں جلسہ کرنے کے لیے ایک جگہ مقرر کردیں، لاہور میں جلسے کے لیے دو تین جگہیں مختص کر دیں تاکہ عوام کو مشکلات نہ ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button