پاکستان

بھائی نے 2 بہنوں کو غیرت کے نام پر کرنٹ لگا کر قتل کر دیا

نوابشاہ کے علاقے مہاجر کالونی میں بھائی نے دو بہنوں کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا۔ ملزم کی ماں کے مطابق دونوں بہنوں کو ان کے بھائی نے شربت میں نشہ اور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ روکنے کی کوشش پر ملزم نے ماں اور بھابھی کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دونوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button