دنیا

امریکی فیڈرل ریزرو نے 4 سال میں پہلی بار شرح سود کم کردی

امریکی فیڈرل ریزرو نے چار برسوں میں پہلی بار شرحِ سود میں کمی کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق اعشاریہ پانچ فیصد کمی سے شرحِ سود چار اعشاریہ سات پانچ فیصد سے پانچ فیصد کے درمیان آگئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاروں کو شرحِ سود میں ابتدائی طور پر صرف اعشاریہ دو پانچ فیصد کمی کی توقع تھی۔شرحِ سود توقع سے زیادہ کم ہونے کے سبب امریکی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آگئی، ایس اینڈ پی فائیو ہنڈرڈ، ڈاو اور نیسڈیک سب ہی میں تیزی کا رجحان ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق اس سال فیڈرل ریزرو کی نومبر اور دسمبر میں بھی میٹنگز ہوں گی۔اگلے سال شرح سود تین اعشاریہ چار فیصد اور سن دوہزار چھبیس میں دو اعشاریہ نو فیصد کیے جانے کاامکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button