پاکستان

2024 کے پاکستان سے متعلق ڈرافٹ تیار کیا ہے: گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 2040ء کا پاکستان کیسا ہونا چاہیے، کتنی ایکسپورٹ کرے گا، اس کا ڈرافٹ تیار کیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ فیڈریشن آف پاکستان، چیمبر آف پاکستان اور دیگر کو خطوط لکھے ہیں، 25 دسمبر کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے روڈ میپ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 15 ایئر لائنز ہونی چاہئیں، کراچی میں 30 اور ملک بھر میں 100 ہوٹل ہونے چاہئیں۔کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ کراچی کو آئی ٹی سٹی بنا کر ہی دم لیں گے، حیدرآباد آئی ٹی انیشی ایٹیو شروع کرنے کی تیار کر لی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسلام کے اصولوں پر ترقی یافتہ ممالک عمل کر رہے ہیں، تمام مسالک کاروباری شخصیات این جی اوز کو ایک میز پر بٹھایا ہے۔گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 3 حصوں کو میں نے جوڑا، ایم کیو ایم کو اس لیے متحد کیا تاکہ وہ ملک کو ٹھیک کرے، ہم اس پاکستان کی بات کر رہے ہیں جو معاشی طور پر مضبوط ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button