پاکستان

چلو چلو یونان چلو ،یونان گولڈن ویزہ کے حصول کا آسان طریقہ کیا؟

چلو چلو یونان چلو ،یونان گولڈن ویزہ کے حصول کا آسان طریقہ کیا؟

لاہور:( ویب ڈیسک اُردو ایکسپریس) پاکستان سے ہر تیسرا شخص نکلنا چاہتا ہے ، ویزوں سے متعلق خبریں جاننے کے لیے ہر شخص بے تاب نظر آتا ہے ، ایسی ہی ایک خبر یورپی ملک یونان کے حوالے سے سامنے آئی ہے ، جیسا کہ متعدد ممالک نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے گولڈن ویزے جیسی اسکیم متعارف کرائی ہے، اس اسکیم کے تحت مخصوص رقم کی سرمایہ کاری پر افراد کو رہائشی اجازت نامہ اور دیگر سہولیات تک رسائی دی جاتی ہے۔یونان گولڈن ویزہ کیا ہے ؟اہم یورپی یونان نے اپنے ہاں چند لاکھ یوروز کی سرمایہ کاری پر5 سال کے ریزیڈنٹ پرمٹ کی اسکیم متعارف کروا رکھی ہے جسے گولڈن ویزا کہا جاتا ہے۔یونان کے اس گولڈن ویزے کے حامل افراد پورے یورپی ممالک میں آزادانہ طور پر منتقل ہو سکتے ہیں، رہائشی اجازت نامہ خریداروں کے خاندان کے افرادپر بھی لاگو ہوتا ہے اور ایسے رشتہ داروں کو بھی 5 سال کا ویزا ملتا ہے۔رواں برس 2024 یکم ستمبر سے پہلے تک قانون یہ تھا کہ 2.5 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرنے یا اتنی قیمت کا کوئی مکان خریدنے کے بعد یونان کا گولڈن ویزا حاصل کیا جا سکتا تھا۔تاہم اب یورپی یونین سے باہر کے کسی بھی ملک کا کوئی شہری جو یونان کا گولڈن ویزا حاصل کرنا چاہتا ہے، اسے چاہیے کہ یونان کے بڑے شہروں یا جزائر میں 8 لاکھ یورو کی سرمایہ کاری کرے اور رہائشی پرمٹ حاصل کرے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button