پاکستان

زیر سمندر تباہ ہونیوالی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری

امریکی کوسٹ گارڈز نے زیرِ سمندر تباہ ہونے والی ٹائٹن آبدوز کے ملبے کی پہلی تصویر جاری کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آبدوز کا ٹوٹا ہوا حصہ شمالی بحر اوقیانوس میں نظر آیا، کئی دنوں کی تلاش کے بعد ملبہ ٹائٹن کے مقام سے کئی سو گز کے فاصلے پر پایا گیا۔آبدوز گزشتہ سال جون میں کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں تباہ ہوگئی تھی۔ٹائٹن آبدوز میں سوار پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان داؤد سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button