دنیا

ایران میں مسافر بس کو حادثہ، 10 افراد ہلاک

وسطی ایران کے علاقے میں بس الٹنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق بس الٹنے کا واقعہ صوبہ یزد میں پیش آیا جہاں بس مسافروں کو لے کر جنوب مغربی ایران کے بوشہر اور شمال مشرق میں مشہد کے شہروں کے درمیان سفر کررہی تھی۔میڈیا رپورٹس میں مسافروں کی کل تعداد ظاہر کیے بغیر بتایا گیا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 41 کے قریب افراد زخمی ہوئے، زخمی و لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران میں اکثر روڈ حادثات میں انسانی جانوں کے ضائع ہونے کے واقعات پیش آتے ہیں جہاں گزشتہ ماہ بھی پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کی بس کو وسطی ایران میں حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 28 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button