پاکستان

12ربیع الاول کو کون کون سی سڑکیں بند ہوں گی؟

کراچی میں 12ربیع الاول کے جلوسوں کے حوالے سے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ایم اے جناح روڈ پر 2 جلوس کل دوپہر ڈھائی بجے اور ایک جلوس 3 بجے برآمد ہو گا، پہلا جلوس کھارادر مسجد سے شروع اور مسجدِ گلزار حبیب پر ختم ہو گا۔دوسرا جلوس میمن مسجد سے شروع ہو کر آرام باغ مسجد پر ختم ہو گا جبکہ تیسرا جلوس میمن مسجد کھارادر سے شروع ہو کر نشتر پارک پر ختم ہو گا۔اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ جلوس کے دوران ایم اے جناح روڈ بند ہو گا جبکہ جلوس کے راستے کے اطراف کی گلیاں بھی بند ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button