پاکستان

وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے

وزیر بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔سردار سرفراز ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین آبائی علاقے لہڑی میں ہو گی۔صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button