کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دے دی۔چین میں جاری ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ہوا، میچ شروع ہوتے ہی چھٹے منٹ میں احمد ندیم نے گول کرکے پاکستان کو برتری دلائی تاہم یہ برتری زیادہ دیر برقرار نہ رہی اور 12ویں منٹ میں بھارت کو پنالٹی کارنر ملا جس پر کپتان ہرمیت پریت سنگھ نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔دوسرا کوارٹر شروع ہوا تو بھارت نے پھر پنالٹی کارنر لیا اور دوسرا گول کرکے پاکستان کے خلاف برتری حاصل کرلی، ہاف ٹائم پر بھارت کو دو ایک کی سبقت حاصل تھی جب کہ تیسرے کوارٹر میں پاکستان نے شاندار کھیل پیش کیا اور زیادہ تر کھیل بھارتی ہاف میں ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button