پاکستان
انسداد دہشتگردی عدالت کا شعیب شاہین کو فوری رہا کرنے کا حکم
انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی فوری رہا ئی کا حکم دے دیا۔اسلام آبادکی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں شعیب شاہین کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی۔اے ٹی سی عدالت نےشعیب شاہین کی ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی جس کا تحریری حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔