دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ نے کملاہیرس کے ساتھ مزید ایک اور مباحثے سے انکار کردیا
امریکہ کے سابق صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پر بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثے میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ان کا ایک مباحثہ بائیڈن اور دوسرا کملا ہیرس کے ساتھ ہوا، تیسرا مباحثہ نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ دو روز قبل ریپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک جماعت کی صدارتی امیدوار اور موجودہ نائب صدر کملا ہیرس کے درمیان پہلا مباحثہ ہوا تھا.