پاکستان
نقاب پوشوں کو چابیاں کس نے دیں؟ پی ٹی آئی نے گرفتاریوں کی انکوائری پر سوالات اٹھا دیے
پاکستان تحریک انصاف نے پارلیمنٹ سے ہونے الی گرفتاریوں کے معاملے پر ہونے والی انکوائری پر سوالات اٹھا دیے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نقاب پوشوں کو دروازوں کی چابیاں کس نے دیں؟ انکوائری میں معصوم بندوں کو معطل نہ کریں۔بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ معاملے کی تہہ تک جائیں، ہمارے 10 ایم این ایز پولیس اسٹیشن میں ہیں۔اسد قیصر بولے کیا پیپلز پارٹی کے جلسے وقت پر ختم ہوتے ہیں؟ یہ آئینی ترمیم لانا چاہتے ہیں، ایم این ایز کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم آئینی ترمیم کو روکنے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پی ٹی آئی اپنے بانی کا کیس ضرور لڑے لیکن سیاست کو گالی نہ بنایا جائے۔