بزنس

چیزئیس نے SheWins پروگرام کے تحت 50 سے زائد خواتین کو ای کامرس کی تربیت فراہم کردی

۔ پاکستان کا معروف فاسٹ فوڈ برانڈ چیزئیس نے اپنے نئے اقدام ’SheWins‘کے ذریعے 50 سے زائد خواتین کو تعلیم و تربیت فراہمی میں معاونت کررہاہے۔یہ پروگرام لڑکیوں کو ای کامرس کی ضروری مہارتوں سے آراستہ کرکے اپنے گھر میں بیٹھ کر ذاتی کاروبارشروع کرنے کے لیے بااختیار بنارہاہے۔یہ کوشش چیزئیس کی جانب سے کمیونٹی کو واپس ادا کرنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے عزم کا تسلسل ہے۔چیزئیس،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے خواتین کو بااختیار بنا کر خواتین کی تعلیم، آزادی اور انٹرپرینیورشپ کے چمپئن کے طور پر اپنے کردار کو آگے بڑھا رہا ہے۔چیزئیس کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عمران اعجاز نے کہا کہ،”یہ تقریب چیزئیس کے کمیونٹی کو واپس ادا کرنے اور خواتین کو بااختیاربنانے عزم کا تسلسل ہے۔ ہم PITB کے ساتھ اپنے جاری تعاون کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں،اگلے گروپ میں مزید خواتین کو شامل کیا جائے گا اور انہیں ڈیجیٹل معیشت میں ترقی کے لیے درکار تمام ٹولز اور وسائل مہیا کریں گے۔“چیزئیس اپنے اس منفرد پروگرام SheWins کی حمایت کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔ ایک اہم پارٹنر کے طور پر، چیزئیس خواتین کو ڈیجیٹل معیشت میں کامیابی کے لیے مواقع، وسائل اور حوصلہ افزائی کرکے ان کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہاہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے، چیزئیس خواتین رہنماؤں اور کاروباری افراد کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے پر عمل پیرا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button