پاکستان
کوسٹ گارڈز کی جانب سے مسافروں کی گھنٹوں تلاشی پر میر اسد اور علی مدد جتک الجھ پڑے
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں کوسٹ گارڈ کی جانب سے بیلہ میں مسافروں کو کئی کئی گھنٹے روک کے تلاشی لینے کے معاملے پر صوبائی وزیر زراعت علی مدد جتک اور رکن اسمبلی میر اسد بلوچستان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر عبدالخالق خان اچکزئی کی زیر صدارت ہوا جس دوران اپوزیشن اقلیتی رکن اسمبلی روی بہوجا نے ایوان میں مشترکہ قرار داد پیش کی۔قرارداد میں صوبائی حکومت سے سفارش کی گئی کہ صوبائی محکموں میں اقلیتوں کے کوٹے پر عملدر آمد کرانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے جسے ایوان نے مشترکہ طور پر منظور کرلیا۔