پاکستان

9 مئی کا مجرم غلیظ بیانات کی وجہ سے امین گنڈا پور کے ساتھ کھڑا ہے: مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 9 مئی کا مجرم ان ہی غلیظ بیانات کی وجہ سے علی امین گنڈاپور کے ساتھ کھڑا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کو دھمکانے اور خاتون صحافیوں کیلئے غلیظ زبان استعمال کرنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ کیا بدمعاش غنڈے اور سڑک چھاپ اپنے گھروں میں اپنی بہنوں سے اسی طرح مخاطب ہوتے ہیں؟مریم اورنگ زیب نے علی امین گنڈاپور سے پوچھا کیا غیرت مند پٹھان اپنی ماؤں بہنوں اور بیٹیوں سے اس طرح مخاطب ہوتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا ہے، یہ ہے نو مئی کے مجرموں کی اصلیت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button