پاکستان

پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کر دیا

پنجاب میں ماحولیاتی نگرانی کے پہلے سیٹلائٹ نظام نے کام شروع کر دیا، سیٹلائٹ نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون استعمال کیا جا رہا ہے۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی کے دوران ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے 2 فیکٹریاں بند کروا دی گئیں۔محکمہ ماحولیات نے ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ شیخوپورہ روڈ گوجرانوالا میں 2 فیکٹریوں پر چھاپا مارا اور بھٹی گراکر فیکٹریاں سیل کردیں۔ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی اور دھوئیں کے اخراج کے خلاف کارروائی پر سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے ٹیموں کو شاباش دی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سموگ آنے سے پہلے پیشگی بچاؤ مہم مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔ان وجواہات کا خاتمہ ضروری ہے جس کی وجہ سے سموگ ہوتی ہے اور ہر سال اڑھائی لاکھ لوگوں کی جان چھین لیتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button