بزنس

ٹی سی ایل نے آئی ایف اے 2024کے لئے اپنی نئی پروڈکٹ لائن اپ لانے کا اعلان کردیا

لاہور۔۔ پاکستان کے نمبر1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ اور دنیا کے دو سرے بڑے ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے ستمبر میں ہونے والے آئی ایف اے 2024کے لیے اپنی نئی پروڈکٹ لائن اپ متعارف کروانے کا علان کیا ہے جس میں ٹی سی ایل اپنی نئی آنے والی جدید مصنوعات صارفین کے لیے پیش کرے گا۔ جن میں کیو ڈی منی ایل ای ڈی ٹی ویز،FreshIN ایئرکنڈیشنرز، فری بلٹ ان سیریز ریفریجریٹرز،واشنگ مشینیں، موبائل ڈیوائسز،اے آر گلاسز،کمرشل ڈسپلے،ساؤنڈ بارز، سمارٹ ہوم انرجی سلوشنزاور کاکپٹ انٹگریشن سلوشن شامل ہیں۔دنیا کے دوسرے سب سے بڑے ٹی وی برانڈ کے طور پرٹی سی ایل اس سال اپنے اہم QD-Mini LED TV لائن اپ میں تازہ ترین ایل ای ڈیز کی نمائش بھی کرے گا، جس سے صارفین بڑے سائز کی سکرین پربے مثال آڈیو ویڈیو کوالٹی سے لطف اندوز ہونگے۔اس کے علاوہ ٹی سی ایل اپنی ٹی وی سیریز میں ایک نئی کیٹگری کی نمائش بھی کرے گا، جس میں دنیا کے ایک معروف آڈیو برانڈز کے تعاون سے تیارکردہ جدید ترین ساؤنڈ سلوشن کو شامل کیاگیاہے۔آئی ایف اے 2024میں 115انچ کے X955 Maxکا شامل ہونا ٹی سی ایل کی انڈسٹری میں جدت کوظاہرکرتاہے۔ ٹی سی ایل کیX955 Max ایل ای ڈی اپنے بڑے ا سکرین سائز اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ5,000Nitsکی ا سکرین اور 20,000 سے زیادہ ڈمنگ زونز کے ساتھ صارفین کو شاندار تصویری کوالٹی اور بہترین آڈیو فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ ایل ای ڈیQLED Pro ٹیکنالوجی، 144 Hz VRRاور ONKYO 6.2.2 ہائی فائی سسٹم کے ساتھ بھی آتی ہے، جو گھریلو تفریح میں ایک نیا معیار قائم کرتی ہے۔ٹی سی ایل اپنی ٹیکنالوجیز اور پراڈکٹس کے ساتھ ساتھ دنیا کی اعلیٰ کھیلوں کی تنظیموں کے ساتھ اشتراک بھی کررہا ہے، جس میں یورپ کی موجودہ چیمپئنز سپین کی قومی فٹ بال ٹیم، اٹلی،جرمنی،پولینڈ،چیک ریپبلک اور سلوواکیہ کی قومی ٹیمیں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹی سی ایل پہلی بار ONE TCL ESG بینر کے تحت ESG میں اپنی کامیابیوں کی نمائش بھی کرے گا، جس سے مہمانوں کو گرین مینوفیکچرنگ اور گرین سپلائی چین کی تشکیل میں ٹی سی ایل کی کامیابیوں کے بارے میں جاننے کامزید موقع ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button