پاکستان

اسلام آباد پولیس کو وزیراعلیٰ کے پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے

اسلام آباد پولیس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری تھانہ بہارہ کہو پولیس کو موصول ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بہارہ کہو کو وارنٹ گرفتاری کی فوری تعمیل کا حکم دیا گیا ہے۔وارنٹ گرفتاری پر علی امین گنڈا پور کے ڈی آئی خان کے گھر کا پتہ بھی درج کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیراعلیٰ کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق وزیراعلی ہاؤس پشاور کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button