پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس حکومت کے عدالتی پیکج کی سہولت کاری کیلئے مؤخر نہیں ہوا، ریما عمر

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے منٹس اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا خط میڈیا میں پائی جانے والی ان قیاس آرائیوں کی نفی کرتے ہیں کہ چیف جسٹس نے جوڈیشل کونسل کا اجلاس دراصل حکومت کے جوڈیشل پیکج کی سہولت کاری کرنے کے لیے مؤخر کیا تھا۔ ایکس کے ایک تھریڈ پر وکیل ریما عمر نے میڈیا میں کی جانے والی اس قیاس آرائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کونسل کےاجلاس کے منٹس اس کی نفی کرتے ہیں اور ایسا ہی چیف جسٹس کے حالیہ خط سے بھی ہوتا ہے۔اس کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منٹس جوڈیشل کمیشن کے بعد شائع ہوئے جن میں کہا گیا ہے کہ وزیرقانون نے اجلاس کے دوران اجلاس کو مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ حکومت آرٹیکل175-A میں ترمیم پر غور کر رہی ہے جو کہ جوڈیشل کمیشن اور پارلیمانی کمیشن کے اختیارات اور ترکیب سے متعلق ہے۔ اس پر جسٹس آفریدی کی سفارش اور جوڈیشل کمیشن کا نقطہ نظر لینے کے بعد 3 مئی کو بلایا گیا اجلاس مؤخر کیا گیا۔اجلاس کے منٹس کا قریب سے جائزہ لینے سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ریما عمر کس طرف اشارہ کر رہی ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button