کھیل
بنگلادیش سے ہار پاکستان کیلئے شرمناک ہے: ہرشا بھوگلے کی ٹوئٹ وائرل
بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے نے بنگلادیش کی جانب سے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے کو شرمناک قرار دے دیا۔ایکس پر جاری بیان میں ہرشا نے لکھا ‘مجھے یاد ہے کہ کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ کھیل جتنا چھوٹا ہوگا، پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا وہ اتنا ہی زیادہ کمزور ہوگا’۔بھارتی کمنٹیٹر نے کہا ‘لیکن میں پاکستان کی بنگلادیش سے اس ہار کی توقع نہیں کررہا تھا’۔