دنیا

اسرائیل اور حماس کی جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کاروائی پر غور کرینگے: صدر سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے صدر نے خبرادر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی پر غور کرنے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں روس کے نائب سفیر نے اپنے امریکی ہم منصب سے کہا کہ وہ جنگ بندی کے منصوبے میں واشنگٹن کی مجوزہ ترمیم کی وضاحت کریں جس پر امریکی سفیر نے کہا جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد مسئلہ ہے۔اجلاس میں کونسل کے صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے، اسرائیل اور حماس کے درمیان جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو سلامتی کونسل ممکنہ کارروائی پر غور کرے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button