آئی سی پی کی جانب سے پاک قطر گروپ کی بطور منظور شدہ Training Organization Outside Practice (TOoP) ایکریڈیٹیشن کی منظوری
لاہور( اردوایکسپریس) ،پاکستان،02ستمبر،:2024 پاکستان میں اسلامی مالیاتی خدمات فراہم کرنے والے سب سے بڑے اور معروف گروپ، پاک قطر گروپ (PQG) نے انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کی جانب سے منظور شدہ’’ Training Organization Outside Practice ‘‘کے طور پر اپنی حالیہ منظوری کا فخریہ اعلان کیا ہے۔ یہ اعزاز چارٹرڈ اکاؤنٹنسی پروفیشنلز کی تربیت اور ترقی کے لیے PQGکے جاری عزم میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔اِس تقریب میں پاک قطر گروپ کے بورڈ کے ارکان ،فرخ وی جنیدی اور محمد کامران سلیم جبکہ ICAPکے صدر ،فرخ رحمان ،سمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی اور پاکستان میں اکاؤنٹنگ کے پیشے کو آگے بڑھانے میں اس شراکت داری کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ICAP کے صدر ،فرخ رحمان ،نے اِس تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ” ICAPکو چارٹرڈ اکاؤنٹنسی کے لیے ایک جامع تربیتی پروگرام پیش کرنے میں پاک قطر گروپ کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے۔ ہمارا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مستقبل کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس صنعت میں ابھرتے ہوئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ پاک قطر گروپ کو منظور شدہ Training Organization Outside Practice کا درجہ دینا تربیت اور پیشہ ورانہ ترقی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔“پاک قطر گروپ کے ڈائریکٹر ،محمد کامران سلیم نے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”ہم ICAPکی جانب سے منظور شدہ Training Organization Outside Practice کےطور پر تسلیم کیے جانے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ یہ ایکریڈیٹیشن اکاؤنٹنسی میں پیشہ ورانہ ترقی اور عمدگی کو فروغ دینے کے لیے ہماری لگن کا ثبوت ہے۔ICAPکے ساتھ ہمارا اشتراک CA کے خواہش مند پروفیشنلز کو اُن مہارتوں اور علم کے ساتھ بااختیار بنانے کے مشترکہ وژن کی نمائندگی کرتا ہے جس کی اُنہیں اپنے کیریئر میں کامیاب ہونے کی ضرورت ہے۔چارٹرڈ اکاؤنٹنسی ٹریننگ پروگرام ابھرتے ہوئے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو تربیت اور حقیقی دنیا کا تجربہ فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ اُنہیں ضروری عملی مہارتوں اور اسٹریٹجک بصیرت سے لیس کرکے یہ پروگرام ICAPکے مشن سے ہم آہنگ ہے تاکہ پاکستان میں اکاؤنٹنگ کی تعلیم اور تربیت کے معیار اور اثرات کو بڑھایا جاسکے۔