پاکستان

ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، کسی پابندی کو نہیں مانتے، مشتاق احمد

سیو غزہ مہم کے پیٹرن و سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انتظامیہ سے طے ہوا تھا پُرامن احتجاج کے بعد چلے جائیں گے، اسلام آباد پولیس سفید جھوٹ بول رہی ہے، ہم احتجاج کا حق رکھتے ہیں، کسی پابندی کو نہیں مانتے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ 325 دنوں سے غزہ میں قتل عام جاری ہے، ان سارے حالات کا ذمہ دار براہ راست امریکا ہے، آئندہ جمعہ کے روز تمام مساجد کے خطیب غزہ پر آواز اٹھائیں۔سیو غزہ مہم کی سربراہ حمیرا طیبہ نے کہا کہ ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے، کل احتجاج شروع ہونے سے پہلے پولیس نے ہم پر حملہ کیا، چھوٹے بچوں کو حراست میں لیا گیا، جو غیر قانونی ہے۔حمیرا طیبہ نے کہا کہ ہم نے این اوسی لینے کی کوشش کی، ہر بار درخواست مسترد کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button