بزنس
نئی آئی پی پیز کے بعد کیپسٹی پے منٹ میں 2142 ارب روپے کا اضافہ
بجلی کے شعبے میں مالی سال2017 میں کیپسٹی پے منٹ (ادائیگی کی صلاحیت) کا حجم 384 ارب روپے تھا جو نئی آئی پی پیز کے اضافے کے ساتھ بڑھ کر 2142 ارب روپے بڑھ گئی ۔2015 سے بجلی کا اوسط استعمال 15000میگا واٹ رہا جب کہ مجموعی پیداواری صلاحیت 20 ہزار میگا واٹ تھی جس پر کیپسٹی پے منٹ کی مد میں لاگت 200 ارب روپے تھی۔گوکہ 2024 میں بجلی کی اوسط طلب 13000میگاواٹ ہی رہی لیکن پیداواری صلاحیت 43 ہزار میگاواٹ تک جا پہنچی جس سے کیپسٹی پے منٹ میں2142 ارب کا اضافہ ہوگیا۔